The news is by your side.

Advertisement

اڈیالہ جیل حکام کی فریال تالپور کو اے سی اور آئی پیڈ سہولت دینے سے معذرت

اسلام آباد: اڈیالہ جیل حکام نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر کی ہمشیرہ اور پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو اے سی، آئی پیڈ کی سہولیات دینے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فریال تالپور کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی فراہمی کے معاملہ پر اڈیالہ جیل کے حکام نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے ملزموں کو ماضی میں آئی پیڈ دینے کی کوئی مثال نہیں ملتی لہذا جیل انتظامیہ ملزمہ کو اے سی، آئی پیڈ کی سہولت فراہم کرنے سے معذرت کرتی ہے۔ رپورٹ میں فراہم کردہ سہولیات کی تفصیلات بھی بتائی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری اورفریال تالپورپر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی

یاد رہے کہ چار اکتوبر کو احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں عدالت نے 22 اکتوبر تک توسیع کردی۔

واضح رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرلیا تھا۔

خیال رہے آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں