جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنیوالے خبردار!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پشاور:اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور کے پی میں نیو ایئرنائٹ پر امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے پولیس متحرک ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، کے پی پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر حتمی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ہر قسم کا اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی ہوگی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ ٹریفک کی روانگی کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

"نیو ایئر نائٹ پر 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے”

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ حالیہ ملکی صورت حال کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے، ایس ایس پی آپریشنز کی سپر ویژن میں ڈویژنل ایس پیز فیلڈ میں رہیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ ایلیٹ، ڈولفن، پی آر یو سمیت اینٹی رائٹ فورس اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائیں گی۔

"پشاور پولیس نے نیو ایئرنائٹ سے متعلق سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا”

ادھر پشاور پولیس نے بھی نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، 200 ابابیل اسکواڈ سمیت سٹی پیٹرولنگ، دوسرے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ صوبے کے تمام تھانہ جات کے اہلکاروں کو بھی ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں