اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

قائد نواز شریف کی آمد پر لاہور شہر پر پھول برسانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن نے قائد نوازشریف کی آمد پر لاہور شہر پر پھول برسانے کا فیصلہ کرلیا ، سہ پہر 3 بجے ڈیڑھ گھنٹے تک 2 طیاروں کے ذریعے پھول نچھاورکیےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی آمد پر لاہور شہر پر پھول برسانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نےنجی فضائی کمپنی سے رابطہ کرلیا ہے۔

21اکتوبرکو لاہورمیں طیارے کےذریعے پھول نچھاورکیےجائیں گے ، سہ پہر 3 بجے ڈیڑھ گھنٹے تک 2 طیاروں کے ذریعے پھول نچھاورکیےجائیں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی فضائی کمپنی کو اجازت بھی دے دی اور پھول نچھاور کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

خیال رہے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف دبئی میں اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے گھر مقیم ہیں، وہ گزشتہ روز سعودی عرب سے دبئی پہنچے تھے، حسین نواز اورحسنین ڈار بھی ان کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کل دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچیں گے۔۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں