کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مخالفین کو ڈرانے کے لیے جے آئی ٹی پبلک کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پبلک کی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ جے آئی ٹی میں ہے میں نے ذوالفقار مرزا سے جیل میں ملاقات کی، جیل میں طبیعت ٹھیک نہیں تھی ذوالفقار مرزا سے ملاقاتیں کیں، ذوالفقار مرزا سے کسی قسم کی رقم نہیں لی، جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نثار مورائی جس نے الزام لگایا وہ خود کرپٹ انسان ہے، جے آئی ٹی کے تحت سزائیں ہونے لگیں تو عدالتیں ختم کردیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی سے ناانصافیوں کی وجہ سے خوش نہیں، نثار مورائی کو عدالت میں کیوں نہیں لایا گیا۔
مزید پڑھیں:عزیر بلوچ، سانحہ بلدیہ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹیز پبلک کر دی گئیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ، سانحہ بلدیہ فیکٹری اور نثار مورائی کی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹس پبلک کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے 198افرادکو قتل کرنےکا اعتراف کیا ہے، عزیر بلوچ نے لسانی اور گینگ وار تنازع میں تمام افراد کو قتل کیا جب کہ عزیربلوچ نےاثر و رسوخ کی بنیادپر 7ایس ایچ اوز تعینات کرائے، عزیر بلوچ نے اقبال بھٹی کو ٹی پی او لیاری تعینات کرایا اور 2019 میں محمدرئیسی کو ایڈمنسٹر لیاری لگوایا، ملزم متعددپولیس اوررینجرزاہلکاروں کےقتل میں ملوث ہے۔
جےآئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملزم کےبیرون ملک فرار کے باوجود ماہانہ لاکھوں بھتہ دبئی بھیجاجاتارہا، 2008سے2013کے دوران مختلف ہتھیار خریدنے،پاکستان اور دبئی میں غیرقانونی اثاثوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔