ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

مداح نے مسیج کرکے کہا ’دنیا میں کیا نہیں ہوسکتا کیا میرا اور آپ کا نکاح نہیں ہوسکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار عفان وحید نے خاتون مداح کی جانب سے کیے گئے ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج) سے متعلق بتا دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عفان وحید نے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں خاتون مداح نے ڈی ایم اور کیا اور کہا کہ ’دنیا میں کیا نہیں ہوسکتا، کیا میرا اور آپ کا نکاح نہیں ہوسکتا۔‘

عفان وحید یہ کہنا تھا کہ پروگرام میں شریک ساتھی اداکارہ سدرہ نیازی بھی بے اختیار مسکرا دیں۔

اس سے قبل اداکار نے انکشاف کیا تھا کہ لندن میں مداحوں نے رنبیر کپور سمجھ کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

میزبان نے عفان وحید کو زندگی سے متعلق سچ بتانے کو کہا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک قصہ سنا سکتا ہوں جب میں لندن میں پروجیکٹ کے سلسلے میں گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن میں ریسٹورنٹ سے باہر نکلا جہاں بہت سارے لوگ تھے ان میں سے چند بھارتی میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہیں جس پر میں نے بھی ہاں میں ہاں ملا دی اور مداح مجھے رنبیر کپور سمجھ کر تصاویر بنوانے لگے۔

عفان وحید نے سلیبرٹی کا نام نہیں لیا اور کہا کہ لوگ ٹرول کریں گے اور کہیں گے کہ کہاں وہ اور کہاں میں اس لیے نام نہیں لوں گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں