جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

دہشت گردی کے باعث افغانیوں کی مزید میزبانی نہیں کرسکتے، سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین سے ملاقات میں سرتاج عزیز نے کہا کہ ’’ پاکستان 30 سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی بے مثال میزبانی کررہا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماجی اقتصادی اور دہشت گردی کے چیلنجز کے باعث اب افغانیوں کی مزید میزبانی نہیں کرسکتے، سیکیورٹی مسائل کے باعث بارڈر مینجمنٹ ناگزیر ہوگئی۔

سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے کمشنر پر واضح کیا کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاہم وسائل کی کمی کے باعث افغان باشندوں کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں : پاک افغان کشیدگی میں ثالث کا کردار ادا نہیں کریں گے، امریکا

قبل ازیں آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سرتاج عزیز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ عالمی امور میں ہمیشہ ملکی مفادات کی ترجیح دی جاتی ہے، پاکستان اور افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستانی کے سفارتی تعلقات بہت اچھے اور تاریخی ہیں، امریکا میں لابنگ میں مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ایک سابق سفیر کی وجہ سے امریکا میں لابنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘‘۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں