تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

افغان فضائیہ کی اپنے ہی فوجیوں پر بمباری، 10 جاں بحق اور 9 زخمی

قندھار: ہلمند میں افغان فضائیہ نے طالبان کے خلاف فضائیہ کارروائی میں اپنے ہی فوجی اہلکاروں پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 10 افغان اہلکار جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب افغان فضائیہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان کے خلاف آپریشن میں مشغول تھی اور طالبان ٹھکانوں پر بمباری کر رہے تھے کہ غلطی سے اپنے فوجی کیمپ پر بمباری کردی.

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلمند کے ضلع گرشک میں گزشتہ کئی روز سے طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں اس دوران زمینی افواج کی معاونت کے لیے افغان فضائیہ کو بھی طلب کیا گیا جس نے غلطی سے ہی اپنے ہی اہلکاروں کو نشانہ بنا ڈالا.

گورنر ہلمند حیات اللہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فضائیہ کی بمباری سے 10 افغان ملیشیاء اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -