The news is by your side.

Advertisement

افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلیے پروازوں کی اجازت مل گئی

افغانستان کی قومی ایئرلائن کو اسلام آباد کیلئے دوطرفہ پروازوں کی اجازت مل گئی۔

سول ایوی ایشن (سی اےاے) افغانستان کو پاکستان کے لیے پروازوں کی خصوصی اجازت دی ہے ‏اور اس حوالے سے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ‏

نوٹیفکیشن کے مطابق آریانہ افغان ایئرلائن کابل اور اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ ‏کرے گی۔ پروازوں کی اجازت دونوں ممالک میں ایئرسروسز ایگریمنٹ کےتحت ہو گی۔

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی لانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ‏گئی ‏ہیں۔

پروازوں کی بندش کے باعث افغانستان سے سعودی عرب جانے والے سیکڑوں ‏پاکستانی افغانستان ‏میں پھنس گئے ہیں جنہیں وطن واپس لانےکیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی ‏گئی ہے۔

افغانستان سے واپس آنے والے پاکستانیوں کا بارڈر پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ویکسینیٹڈپاکستانی ‏‏کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پراپنےگھروں کو جاسکیں گے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہریوں کو 10دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا اور جن لوگوں نے ویکسین ‏‏لگوائی انہیں 10دن قرنطینہ اور ویکسی نیشن کرانا ہو گی، آٹھویں دن ان لوگوں کو کورونا ٹیسٹ ‏‏کرانا ہوگا اور ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں