جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

اسٹار فٹبالر لائنل میسی کی اپنے ننھے افغان مداح سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا :ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے افغان بچے سے ملاقات کی، چھ سالہ مرتضی احمدی کو پاسٹک تھیلی سے بنی میسی کی ٹی شرٹ نے شہرت کی بلندوں پر پہنچایا تھا۔

بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے دوحا میں دوستانہ میچ سے پہلے اپنے سب سے بڑے پرستار ننھے افغان مداح مرتضی احمدی سے ملاقات کی اور تصویریں بنوائی۔

mesi-2

 

دوحا کے ہوٹل میں ملاقات کے وقت میسی خوشگوار موڈ میں نظر آئے، افغان مداح کو گود میں بھی اٹھایا۔

mesi-3

mees1

لائنل میسی دوستانہ میچ میں بھی افغان فین کے ساتھ گراؤنڈ میں ٹہلتے نظر آئیں گے، پہلی ملاقات پر میسی نے ننھے مرتضی احمدی کو ارجنٹینا اور بارسلونا کی ٹی شرٹ تحفے میں دی تھی۔

mesi

ورلڈ کپ 2022 قطر کے منتظمین کی جانب سے بیان کے مطابق مرتضیٰ احمدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اپنے ہیرو سے ملنے پر بہت خوش ہوں، یہ میرے لیے ایک خواب تھا۔


مزید پڑھیں : میسی کا پانچ سالہ پرستار افغان بچے مرتضٰی احمدی سے ملنے کا فیصلہ


یاد رہے کہ سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے ننھے پرستار اُس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنے کہ جب انہوں نے اپنے بڑے بھائی ہمایوں کے ہاتھ سے تیار کردہ پلاسٹک کے تھیلے کی ٹی شرٹ پہن کر تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں، جس پر میسی کا نام اور نمبر تحریر تھا۔

mess0

ننھے مداح کے شوق سے متاثر ہوکر ارجنٹائن کے معروف فٹبالر نے اپنے دستخط والی اصلی ٹی شرٹ اپنے پرستار کو بھجوائی اور ساتھ ہی ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں