ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پاک افغان سرحد دو روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے دو روز کے لیے افغان سرحد کھولنے کا فیصلہ کرلیا تاکہ مکمل پھنسے ہوئے افراد سرحد پار کرسکیں۔

اطلاعات کے مطابق افغان شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر پاکستان نے دو روز کےلیے افغان سرحد کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ان شہریوں کو آمدو رفت فراہم کرنا ہے جن کے پاس مکمل دستاویزات موجود ہیں

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مارچ کو پاک افغان سرحد کو کھولا جائے گا، سرحد کھولنے کا مقصد دونوں طرف مشکلات کا شکار افراد کی مدد کرنا ہے  تاہم صرف وہ شہری سرحد پار کرسکیں گے جن کے پاس مستند و مکمل دستاویزات موجود ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ شاہد میتلا نے بتایا کہ سرحد کھولنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے، یہ سرحد کل اور پرسوں دو روز کے لیے دو مقامات سے کھولی جائے گی جن میں طور خم اور چمن بارڈر شامل ہیں، افغان سفیر کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

نمائندے نے مزید بتایا کہ ایسے افراد جن کے پاس ویزا ہے یا وہ پاکستانی جو سرحد پار پھنسے ہوئے ہیں صرف انہیں آنے دیا جائے گا، اس ضمن میں سرحد کے دونوں طرف پھنسے افراد کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان دو روز میں بارڈز کھولے، افغان سفیر کی ہرزہ سرائی

واضح رہے کہ دو روز قبل سفارتی آداب کے برخلاف افغان سفیر ڈاکٹر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اپنے ایک اسٹیٹس پر پاکستان کو دھمکی آمیز لہجے میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک افغان سرحد کو دو روز کے اندر اندر نہیں کھولا گیا تو وہ افغان حکومت سے سخت اقدامات کے لیے رجوع کریں گے۔

افغان سفیر نے دعویٰ کیا تھا کہ سرحد بند کرنا ای سی او کانفرنس کے مرکزی خیال کے متضاد عمل ہے تاہم افغان حکومت پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے واپس وطن لے آئے گی۔

یاد رہے لاہور میں مال روڈ پر اور درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکوں کے تانے بانے افغانستان سے ملنے پر پاکستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر کو بند کر کے افغانستان میں موجود پاکستان کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست افغان سفارت کاروں کو جمع کرائی گئی تھیں۔

اسی سے متعلق: پاکستانی سفیرکی افغان دفتر خارجہ طلبی، سرحد بند کرنے کا شکوہ

 سرحد بند کرنے پر افغان حکام نے پاکستانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شکوہ کیا تھا جس پر  پاکستانی سفیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ پاک افغان سرحد دہشت گردو ں کی نقل وحرکت روکنے کے لیے بند کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد کی بند ش سے انسانی بحران بنتا جارہا ہے، عمران خان

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ پاک افغان سرحد کھولی جائے سرحد کی بندش سے انسانی بحران بنتا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ فروری کے وسط میں پاکستانی حکام نے پاک افغان بارڈر کو بند کردیا تھا جس کی وجہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں