شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، بھارتی حمایت یافتہ 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خوارج کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، دو کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 3 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
خارجی پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کررہے تھے، ہلاک خوارج میں افغان بارڈر پولیس اہلکار قاسم بھی شامل ہیں، ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک خارجی ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی کی شناخت افغان شہری اکرام الدین عرف ابودجانہ کے نام سے ہوئی، ہلاک خوارج بھارتی پراکسی فتنہ خوارج سے تعلق رکھتے تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں شمولیت کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان کا ایک بار پھر عبوری افغان حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز کا علاقہ کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


