تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

افغان دارالحکومت خودکش دھماکے سے گونج اٹھا، 5 افراد ہلاک

کابل: افغان دارالحکومت ایک بار پھر خودکش دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، حملے کی ذمےداری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل میں صبح سویرے خودکش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، ہلاک ہونے والوں میں 2 عام شہری جبکہ 3 فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔

فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی دہشت گرد گروہ نے قبول نہیں کی تاہم یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس حملے میں طالبان میں ملوث ہوسکتے ہیں کیوں کہ اس نوعیت کے اکثر حملے طالبان کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں۔

افغان وزارت دفاع نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ خودکش حملہ کابل میں ملیٹری اکیڈمی کے سامنے پیش آیا۔ جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زلمے خلیل زاد کی قطر میں ملا برادر سے ملاقات

یاد رہے کہ دو روز قبل افغان صوبے ننگرہار میں امریکی فوجی بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

افغان صوبے ننگر ہار میں فائرنگ، 2 امریکی فوجی ہلاک

دوسری جانب امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکراتی دور کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد اور افغان پولیٹیکل ڈپٹی ملا عبد الغنی برادر کے درمیان گزشتہ دنوں اہم ملاقات دوحہ میں ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -