جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

10 ماہ میں افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (8 نومبر 2025) 10 ماہ کے دوران افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔

حکام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 10 ماہ کے دوران 3447 بغیر دستاویزات کے واپس بھیجے گئے، ویزا کی تاریخ ختم ہونے پر 269 غیر قانونی افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے، 22 کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو بھی واپس بھیجا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن

رپورٹ کے مطابق اے سی سی کارڈ ہولڈر کی تعداد 671 رہی، پی او آر کارڈ ہولڈر میں 1421 لوگ شامل تھے، حراست میں لیے گئے افغان شہریوں کی تعداد 5854 رہی، تصدیق کا عمل پورا ہونے پر 1094 لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ یکم نومبر کو صرف چمن بارڈر سے تقریباً 10 ہزار 700 افغان مہاجرین کو واپس بھیجا گیا جبکہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن کے بعد طورخم سرحد سے بھی شروع کیا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباً 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے، واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے۔

ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، افغان مہاجرین کیلیے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے رہائش اور کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں