پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کے بغیرممکن نہیں‘ ترک صدر

اشتہار

حیرت انگیز

آستانہ : ترک صدررجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی خدمات تاریخی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ملاقات قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اسلامی سربراہ کانفرنس کے دوران ہوئی۔

صدرممنون حسین اوررجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کے بغیرممکن نہیں ہے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی امن کی بحالی کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

- Advertisement -

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترکی کی دوستی پر فخر ہے اور یہ دوستی آزمائش کے ہرمعیار پرپوری اتری ہے۔


روہنگیا مہاجرین سے اظہار یکجہتی، اردگان کی اہلیہ بنگلہ دیش پہنچ گئیں


دوسری جانب ترک صدر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی خدمات تاریخی ہیں۔

اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام نے جس طرح ترک بھائیوں کا ساتھ دیا اس پر ترک فوم پاکستانی قوم کی شکرگزار رہے گی۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران صدر پاکستان اور ترک صدر کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھانا ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں