جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

’راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں سے متعلق پریشان‘

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے کرکٹر راشد خان اپنے گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان ہیں۔

سابق انگلش آل راؤنڈر کیون پیٹرسن نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راشد خان بہت پریشان ہیں، ہم دونوں کے درمیان باؤنڈری لائن پر افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ راشد خان اپنے اہلخانہ کو افغانستان سے نہیں نکال سکتے اور ان حالات میں لیگ اسپنر کو میچ میں اچھا پرفارم کرتا دیکھنا قابل تعریف ہے۔

مزید پڑھیں: ’افغانوں کا قتل عام اور افغانستان کو تباہ کرنا بند کریں‘

سابق انگلش کھلاڑی نے کہا کہ راشد خان کا دباؤ میں رہنے کے باوجود اس طرح کی کارکردگی دکھانا شاندار ہے۔

واضح رہے کہ راشد خان ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ (دی ہنڈریڈ کرکٹ) میں ٹرینٹ راکٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اتوار کے روز جب افغانستان میں صورتحال خراب تھی تو 22 سالہ راشد خان نے مانچسٹر اوریجنلز کے خلاف ٹرینٹ راکٹس کے لیے 3 وکٹیں حاصل کیں اوراپنی ٹیم کو میچ جتوایا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے کرکٹر راشد خان نے ٹوئٹر پر عالمی رہنماؤں سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان میں قتل وغارت اور تباہی بند کی جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں