The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم سے افغان کرکٹ ٹیم کی ملاقات، بیٹ کا تحفہ پیش کیا

کابل: وزیراعظم عمران خان سے افغان کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی اور بیٹ کا تحفہ پیش کیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے جہاں ان سے افغانستان کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی، اس موقع پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے وزیراعظم کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تصویریں بھی بنوائیں۔

عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم موجودہ دور میں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستی سیریز کا انعقاد کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارک باد پیش کی تھی، افغانستان نے ٹیسٹ میں آئرلینڈ کو شکست دی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں