ٹی ٹین لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا، افغان کرکٹرز لیگ میں حصہ نہیں لیں گے afghan cricketers
The news is by your side.

Advertisement

ٹی ٹین لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا، افغان کرکٹرز لیگ میں حصہ نہیں لیں گے

دبئی: ٹی ٹین لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے افغان کرکٹرز ٹی ٹین لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او افغان کرکٹ شفیق استانکزئی نے کہا ہے کہ افغان کرکٹرز ٹی ٹین لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، ٹی ٹین لیگ ہمارے مقامی ایونٹ سے متصادم ہورہا ہے۔

شفیق استانکزئی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بھی کوچ نے سختی کررکھی ہے، کوچ بھی ورلڈ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے اجازت نہیں دیں گے۔

افغان کرکٹرز محمد نبی، اوپنر بلے باز محمد شہزاد، لیگ اسپنر راشد خان ودیگر کھلاڑیوں نے ٹی ٹین لیگ کے پہلے سیزن میں حصہ لیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی 10 سمیت دیگر لیگز میں متنازع فنڈنگ، آئی سی سی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

واضح رہے کہ شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کی متنازع فنڈنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لیگز سے متعلق آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلرڈائس نے کہا ہے کہ 20 اکتوبر کو سنگاپور میں ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں اس صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا کہ ٹی ٹین اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے؟ اس کے آرگنائزرز کون لوگ ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لیگز کی فنڈنگ سے متعلق غور کیا جائے گا اور اس کے مالی معاملات دیکھے جائیں گے،کسی لیگ کے بارے میں اطمینان نہ ہوا تو اسے اجازت نہیں ملے گی۔

یاد رہے کہ شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے اسپانسرز کے تنازع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں