The news is by your side.

Advertisement

افغان نائب وزیر خارجہ ادریس زمان وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: افغان نائب وزیر خارجہ ادریس زمان وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ پاکستانی حکام کے ساتھ پاک افغان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق افغان نائب وزیر خارجہ ادریس زمان پاکستان پہنچ گئے، افغان نائب وزیر خارجہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

پاکستان میں افغان نائب وزیر خارجہ پاک افغان مذاکرات میں شرکت کریں گے، مذاکرات میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاک افغان مذاکرات میں مسائل کے حل کے میکنزم پر غور ہوگا۔

اس سے قبل مکہ المکرمہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان میں افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان میں استحکام کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کے سیاسی حل کے لیے تعاون کرے گا، افغان صدر کا دورہ پاکستان تعلقات کی مضبوطی میں مددگار ثابت ہوگا۔ سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی معاملات میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں