تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغان انخلا کا معاملہ؛ نیدرلینڈ کی وزیرخارجہ مستعفی

ہالینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ نے افغانستان سے انخلاء کے بحران پر استعفیٰ دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی جانب ‏سے طالبان کے قبضے کے دوران افغانستان سے انخلاء کے حوالے سے حکومت کے خلاف تنقید کی تحریک منظور ‏ہونے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

پارلیمان میں بحث کے دوران کاگ نے تسلیم کیا کہ افغانستان کی صورت حال کے بارے میں انخلا پر حکومت کی ‏سستی اور تذبذب کی وجہ کچھ مقامی عملہ اور وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک میں ڈچ فوجیوں کے لیے مترجم کے ‏طور پر کام کیا تھا۔

ڈچ وزارت خارجہ کے ایک پریس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ زیر خارجہ سگرڈ کاگ نے جمعرات کے روز اپنے ‏استعفیٰ کا اعلان اس وقت کیا جب پارلیمنٹ کی اکثریت نے کہا کہ کابینہ اور وزیرخارجہ نے افغانستان سے انخلا ‏کے بحران کو غلط طریقے سے سنبھالا ہے۔

کاگ کا استعفیٰ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی کے ایک حصے کے طور پر ‏سیکرٹری خارجہ ڈومینک رااب کو ہٹائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

راب کو یونان میں چھٹی سے واپسی میں تاخیر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ طالبان نے گزشتہ ماہ ‏افغانستان پر قبضہ کر لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -