تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

افغان فورسز طالبان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے لیے تیار

کابل: افغان فورسز نے طالبان کی پُرتشدد کارروائیوں کے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ قندھار اور پکتیکا کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا جبکہ مسلح گروپ کی جانب سے مزید پیش قدمی جاری ہے۔

افغان فورسز 9 صوبوں میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 224 طالبان ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل وزارتِ دفاع نے ملک میں جاری مسلح جتھے کی پیش قدمی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ’افغان فورسز طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کے لیے تیار ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ افغان شہرفیض آبادمیں فورسز آپریشن کی بھرپور تیاری کے ساتھ پہنچ گئیں ہیں، جو  طالبان کو زیر کر کے علاقے میں‌ حکومت کا کنٹرول بحال کروائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا جاری ہے، غیر ملکی افواج نے بگرام ایئربیس کا مکمل انتظام افغان فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان رہنماؤں نے افغان فوج کے اہلکاروں کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے ہتھیار پھینکنے پر تحفظ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

- Advertisement -