تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

افغان فورسز نے قندوز کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا

کابل : افغان سکیورٹی فورسز نے اہم شمالی شہر قندوز کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے، طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہے جبکہ قندوز کے پولیس چیف کے مطابق جھڑپوں میں پچیس طالبان مارے گئے ہیں۔

سرکاری فورسز نے صوبہ قندوز کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، جس پر طالبان نے گذشتہ روز قبضہ کر لیا تھا، طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

taliban-a

kundiz

 

افغان حکام کے مطابق  افغان طالبان کے جنگجو قندوز میں داخل ہوگئے، افغان طالبان نے رات گئے شہر پر چاروں جانب سے حملہ کیا اور شہر کے مختلف مقام پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ فورسز کی کارروائیوں میں درجنوں طالبان مارے جاچکے ہیں۔

kunduz-1

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شہر کی کئی اہم عمارتوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے اور علاقہ کلین کرنے کے لیے فضائی حملے اور گولہ باری جاری ہے۔

قندوز اسٹرٹیجک اہمیت کا حامل شہر ہے، جو افغانستان کی چار مختلف سمتوں کو آپس میں ملاتا ہے، طالبان کی جانب سے قندوز پر قبضے کی یہ چوتھی کوشش ہے۔


مزید پڑھیں : طالبان کا افغانستان کے اہم شمالی شہر قندوز پر قبضہ، اپنا جھنڈا بھی لہرادیا


یاد رہے کہ طالبان نے ستمبر 2015ء میں قندوز پر مختصر وقت کے لیے قبضہ کر لیا تھا  لیکن بعد میں سرکاری فورسز نے شہر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -