تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغان حکومت نے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

کابل: افغان حکومت کی جانب سے 100 افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان طے کیے جانے والے معاہدے کے تحت افغان حکومت نے 100 افغان طالبان قیدیوں کو رہا کردیا، طالبان نے قیدیوں کی رہائی میں تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لا کر افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان قیادت کو خبردار کیا تھا کہ باہمی اختلافات ختم کرکے طالبان سے معاہدے پر عمل نہ کیا گیا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوجیوں کے افغانستان سے مکمل انخلاف اور امداد روکنے کا حکم دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: قیدیوں کی رہائی، طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات ملتوی کردئیے

رپورٹ کے مطابق طالبان قیدیوں کی رہائی میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر امریکا کی جانب سے افغان حکومت کو مکمل فوجی انخلا اور امداد روکنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ فروری میں 18 سال جنگ کے بعد رواں برس قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدہ ہوا تھا۔

اس معاہدے کے مطابق افغانستان میں القاعدہ اور داعش سمیت دیگر تنظیموں کے نیٹ ورک پر پابندی ہوگی، دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھرتیاں کرنے اور فنڈز اکٹھا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی جبکہ معاہدے کے تحت افغان حکومت نے 5 ہزار گرفتار طلبان کو رہا کرنا تھا۔

Comments

- Advertisement -