The news is by your side.

Advertisement

افغان حکومت و طالبان معاہدہ:‌ افغان طالبان کے مزید 317 قیدی رہا

کابل : افغان حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مزید 317 طالبان قیدی رہا کردیے۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل قوم سے خطاب میں افغانستان صدر اشرف غنی نے طالبان کی جانب سے عید کے دنوں میں سیز فائر کے اعلان کے جواب میں طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ جن 500 طالبان قیدیوں کو اگلے چار روز کے دوران رہا کیا جائے گا وہ اس فہرست میں سے نہیں ہیں جو طالبان نے حکومت کو فراہم کی ہے تاہم افغان حکومت کی جانب سے دو دن میں طالبان کے مزید 317 قیدی رہا کر دیے گئے ہیں۔

افغان حکومت سے رہائی پانے والے طالبان قیدیوں کی تعداد4914 ہوگئی، کل مزید 5100 طالبان قیدی رہا کیے جائیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کی حکومت اور طالبان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کرنے کے بعد 1500 قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔

کچھ روز قبل افغان طالبان نے ’افغان امن معاہدے‘ کے تحت اور اپنے وعدے کے مطابق ایک ہزار سرکاری قیدیوں کو رہا کیا۔

طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’قیدیوں کی رہائی کا مقصد افغانستان کے مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنا ہے جس کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں