پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

بین الافغان مذاکرات سے قبل افغان حکومت کا طالبان سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان حکومت نے بین الافغان مذاکرات سے قبل طالبان سے جذبہ خیرسگالی دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام افغان وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات سے پہلے طالبان کو جذبہ خیرسگالی دکھانا ہوگا، مذاکرات کرانے کی پیش کش 12 ممالک نے کی ہے۔

قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین، روس، ترکی، ایران، قطر، جاپان اور انڈونیشیا سمیت 12 ممالک انٹرا افغان مذاکرات کرانے کی پیش کش کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اب تک 4 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی ہے، افغان حکومت مزید600 طالبان قیدیوں کو جلد رہا کردے گی، بدھ کو ہلمند میں طالبان نے 30 افغان قیدیوں کو رہاکیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک طالبان 845 افغان قیدیوں کو رہا کر چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا بھی انٹرا افغان مذاکرات کے لیے راہیں ہموار کررہا ہے۔ افغان میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے تحت افغانستان میں امریکی فورسز کے پانچ اڈے ختم کر دیے گئے ہیں۔ امریکا کے جن فوجی اڈوں کا بند کیا گیا ہے وہ صوبہ ہلمند، ارزگان، پکتیا اور لغمان میں قائم تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں