تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خفیہ بات چیت کا انکشاف

دوحا : افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خفیہ بات چیت کا انکشاف ہوا ہے، ملاقات میں کوئی پاکستان اہلکار شریک نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحا میں خفیہ بات چیت ہوئی ہے۔ تاہم اس ملاقات کے حوالے سے طالبان ترجمان یا افغان حکومت نے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اس بات چیت کے بارے میں صرف ایک افغان اہلکار کا کہنا ہے کہ افغان انٹیلجنس کے سربراہ معصوم ستانکزئی اس میں شریک تھے۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی قیام امن کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے، دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالمنان نے کی۔

ملا عبدالمنان طالبان کے بانی امیر ملا عمر کے بھائی ہیں۔ اخبار کے مطابق ایک طالبان اہلکار نے امید ظاہر کی ہے کہ ملا عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب جلد ہی دوحا میں افغان حکومتی وفد سے مذاکرات کرنے والے گروپ میں شامل ہو جائیں گے۔

اخبار کے مطابق فریقین کے مابین مذاکرات کے دو دور ہوئے۔ بات چیت کا پہلا دور ستمبر کے اوائل میں ہوا جبکہ دوسرا دور اکتوبر میں ہوا۔ دی گارڈین کے مطابق مذاکرات کے دونوں ادوار میں کسی پاکستان اہلکار نے شرکت نہیں کی۔

 

Comments

- Advertisement -