site
stats
پاکستان

چمن سے افغان انٹلی جنس ایجنٹ گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

چمن: فرنٹیئر کور نے را کے ایجنٹ کلبھوشن کے بعد پاک افغان سرحدی علاقے چمن سے افغان انٹیلی جنس کا ایجنٹ پکڑلیا۔

ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے ’شہدان بوغرہ‘ سے ایف سی اہلکاروں نے افغان انٹیلی جنس کے ایجنٹ کو گرفتارکرلیا۔

افغان ایجنٹ کے قبضے سے بارودی مواد، چار ایس ایم جیز، اسنائپر، بال بیرنگ اورپچہتر ڈیٹونیٹرفیوز برآمد کئے گئے۔

افغان ایجنٹ کی نشان دہی پرایف سی نے چمن میں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا جہاں سے دس کلو تیار بارود اور بارہ کلو خام بارود برآمد کرلیا۔

ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ کاکہنا ہے گرفتار افغان انٹیلی جنس ایجنٹ افغان شہری ہے۔ افغان اور بھارتی انٹیلی جنس اداروں کا ملاپ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے افغان انٹیلی جنس ایجنٹ کی گرفتاری پراطمینان کااظہارکیا۔

انہوں نے کہاکہ اہم کارروائی پر ایف سی مبارکباد کی مستحق ہے۔ سیکورٹی فورسز ملکی سلامتی کویقینی بنارہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top