ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

افغان عبوری وزیرخارجہ نے پاکستان اور ٹی ٹی پی سیزفائر کو خوش آئند قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : افغان عبوری وزیرخارجہ امیرمتقی نے پاکستان اور ٹی ٹی پی سیزفائر کو خوش آئند قرار دے دیا اور کہا امیدہےمذاکرات مزید آگےبڑھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ امیرمتقی نے آئی ایس ایس آئی میں سیمینار سے خطاب کرتے پاکستان اور ٹی ٹی پی سیز فائر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان،ٹی ٹی پی مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی بھی تصدیق کی۔

افغان عبوری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امیدہےمذاکرات مزید آگےبڑھیں گے، توقع ہےعارضی جنگ بندی مستقل امن معاہدےمیں تبدیل ہو۔

امیر خان متقی نے کہا اسوقت افغان سرزمین میں پاکستان مخالف عناصر موجودنہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو رہی، سمجھ نہیں آرہاایسا کیاکریں جو امریکا و دیگر ممالک ہمیں تسلیم کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو بڑی فوج کی ضرورت نہیں ، ہم مختصر اور باصلاحیت فوج تشکیل دیں گے، حکومت وسیع البنیادہےجس میں تمام قومیتیں شامل ہیں۔

افغان عبوری وزیرخارجہ نے بتایا کہ صحت کی وزارت میں 100فیصد خواتین اور تعلیمی اداروں میں75فیصد خواتین واپس ڈیوٹی پر آچکی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں