تازہ ترین

400 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے یا نہیں ؟ کابل میں لویہ جرگہ کا آغاز

کابل : افغانستان کے دارلحکومت میں کابل میں‌ 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے لویہ جرگہ کا آغاز ہوگیا ، افغان صدر اشرف غنی نے کہا فغانستان کی سرزمین پڑوسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں 400طالبان قیدیوں کو رہا کئے جانے سے متعلق لویہ جرگہ کا آغاز ہوگیا ، لویہ جرگہ میں تقریباً3200 معززین شریک ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے لویہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا لویہ جرگہ میں شریک تمام شرکا کے شکرگزارہیں، افغانستان کی سرزمین پڑوسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی اور پڑوسیوں کو بھی اس بات کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان خطےکے تمام ممالک کیساتھ اسٹریٹجک پارٹنربننے کیلئےتیارہے ، افغانستان کے اسلامی ممالک،امریکا کیساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں ، خطے کے تمام سربراہان نے افغان امن عمل میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے کہا تھا کہ کابل میں آج افغان لویہ جرگہ منعقد ہوگا، جس میں طالبان سےبراہ راست مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوجائیں گی، ہم جرگہ کے شرکا کی کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو موقع نہ دیں جو امن کے سفر کو مشکل بنانا چاہتے ہیں، فریقین کوامن کےتاریخی موقع سےفائدہ اٹھانا چاہیے، امریکاان کے ساتھ ہے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ لویہ جرگہ کے انعقاد کوسراہتےہیں، 40 سال کی جنگ، تباہی اور خونریزی کے بعد تنازعات حل کرنے کیلئے تیار ہیں۔

خیال رہے افغان صدرنے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ لویہ جرگے کے حوالے کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -