افغان میڈیا کے وفد کا دروہ پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات ispr
The news is by your side.

Advertisement

افغان میڈیا کے وفد کا دورہ پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

راولپنڈی : افغان میڈیا سے تعلق رکھنے والے 9 رکنی وفد نے آئی ایس پی آر کے دفتر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کے نو رکنی وفد نے آج پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے دفتر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان میڈیا کے نو رکنی وفد کو خطے میں بالعموم اور پاک افغان بارڈ پر بالخصوص پاک فوج کی قیام امن اور استحکام امن کے لیے پاک فوج کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

دوران گفتگو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قیام امن اور سرحدوں پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے میڈیا کے مثبت کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان میڈیا کے نو رکنی وفد نے این ڈبلیو اے سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں