The news is by your side.

کوئٹہ: افغان ملٹری وفد کا سدرن کمانڈہیڈکوارٹرکا دورہ

راولپنڈٰی: آئی ایس پی آر کے مطابق افغان آرمی کے وفد نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جس میں سرحدی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنو نفوس پرمشتمل افغان وفد نے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد منین فقیر کی قیادت میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض سے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمانڈرزنے کی ملاقات میں پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی فعال بنانے اوردوطرفہ باہمی دلچسپی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 

پاکستان آمد پرافغان وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی یادگار پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ افغان وفد کا یہ دورہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے گزشتہ ماہ ہونے والے دورہ افغانستان کا نتیجہ ہے جہاں یہ طے پایا تھا کہ دونوں جانب کے کورکمانڈرز سرحدی سیکیورٹی کے معاملات کو بہتربنانے کے لئے ملاقاتیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں