بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

موبائل چھیننے والا افغان نیٹ ورک گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں شہریوں سے موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث افغان نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو ان کے قیمتی موبائل فونز سے محروم کرنے والے افغان نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے ایس پی حیات آباد  کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں نیٹ کا سرغنہ بلال، ہمت خان، ادریس اور راج دار شامل ہیں جن کے قبضے سے کروڑوں مالیت کے موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان وارداتوں کے بعد موٹر سائیکل کے نمبر پلیٹس تبدیل کر دیا کرتے تھے۔

اے ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے موبائل فون کی ایک کھیپ افغانستان اسمگل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں