The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی

امریکی انخلا کے بعد افغانستان کی بدلتی صورتحال اور مستقبل کے چلینجز سے متعلق پاکستان ‏کی میزبانی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔

ترجمان دفترخارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کانفرنس ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے ‏مطابق افغان امن کانفرنس 17سے19جولائی کےدرمیان ہوناتھی جو اب ملتوی کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ افغان امن کانفرنس اب عیدالاضحیٰ کے بعد ہو گی اور نئی تاریخ کا اعلان بعد ‏میں کیا جائےگا۔

کانفرنس میں سابق افغان صدر حامد کرزئی، صلاح الدین ربانی، حاجی محمد محقق، گلبدین حکمت ‏یار، احمد ولی مسعود سمیت اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

افغانستان میں طالبان کی بڑھتی پیش قدمی اور مستقبل کے منظر نامے کو دیکھتے ہوئے سفارتی ‏سطح پر اہم اقدام اٹھائے تو امن کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں