تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افغان امن معاہدہ، امریکا نے ممکنہ خطرے کی طرف اشارہ کردیا

واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے خبردار کیا ہے کہ طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپوں سے امن معاہدے کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زلمےخلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے تشویش کا اظہار کیا اور اپیل کی کہ طالبان اور افغان فورسز آپس میں پرتشدد کاررائیوں سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپوں سے امن معاہدے کو خطرہ ہوسکتا ہے، افغان امن کی کوششوں کونقصان نہیں پہنچنا چاہیے، ایک دوسرے پر حملے روکنا ہوں گے۔

امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ تشدد کی کارروائیوں میں کمی لانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان رہنماؤں کو ماضی کی غلط فہمیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے، امید ہے دونوں جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں کمی لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں افغانستان کے مختلف شہروں میں فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -