The news is by your side.

Advertisement

افغان امن عمل، امریکی نمائندہ خصوصی اہم دورے پر یورپ پہنچ گئے

واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد اہم دورے پر یورپی ملک ناروے پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلمے خلیل بین الاافغان مذاکرات کے سلسلے میں ناروے کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ اہم سرکاری افسران سے بات چیت کریں گے۔ افغانستان کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ناورے کی خاتون وزیرخارجہ اریکسن نے کہا ہے کہ ناروے افغانستان میں دیرپا اور جامع امن کے حصول کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے تشویش کا اظہار کیا تھا کہ طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جاڑی جھڑپوں سے امن معاہدے کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

افغان امن معاہدہ، زلمے خلیل زاد نے خبردار کردیا

واضح رہے کہ ایک طرف امریکا، افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تو دوسری طرف افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے غور میں خودکش کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں