تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

افغان مفاہمتی عمل، زلمےخلیل زاد پاکستان سمیت 6 ممالک کے دورے پر روانہ

واشنگٹن: افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد پاکستان سمیت 6 ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق زلمےخلیل زاد کا دورہ 11 سے 28 فروری تک جاری رہے گا، اس دوران وہ پاکستان کا بھی رخ کریں گے اور طالبان معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ زلمےخلیل زاد افغانستان، ترکی، جرمنی کا دورہ کریں گے،امریکی نمائندہ خصوصی بیلجیئم اور قطر بھی جائیں گے۔

دورے افغان مفاہمتی عمل کی مجموعی کوششوں کا حصہ ہیں، زلمےخلیل زاد کے دورے امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کا سلسلہ ہیں، وہ اتحادیوں اور شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

جولائی سے قبل طالبان سے معاہدے کی کوشش ہے: زلمے خلیل زاد

اعلامیہ کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کی باہمی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوگا، دورے میں افغان حکومت سے مشاورت جاری رہے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دورے افغان دھڑوں کو اکٹھا کرنے کی کوششوں کا سلسلہ ہیں، بین الافغان مذاکرات سے ہی ملکی مستقبل کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ پوری کوشش کررہے ہیں افغانستان میں جولائی سے قبل طالبان سے معاہدہ طے پاجائے، چاہتے ہیں پاکستان افغان امن میں مزید کردار ادا کرے، طالبان سے بات چیت بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے، ایک لمبے سفر کے آغاز کے ابھی دو تین قدم ہی اٹھائے ہیں۔

Comments

- Advertisement -