تازہ ترین

افغان صدر کا عید پر 500 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان

کابل: افغانستان میں مستقل قیام امن اور مذاکرات کے سلسلے کو مزید تقویت دینے کے لیے افغان صدر اشرف غنی نے عید کے موقع پر500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے مرحلہ وار طالبان قیدی رہا کیے جارہے تھے لیکن عید کے موقع پر ایک ساتھ پانچ سو جنگجو آزاد کیے جائیں گے، ممکنہ طور پر طالبان بھی اچھا ردعمل دیں گے۔

افغان صدر کا کہنا ہے کہ رہائی کا حکم 3دن کی جنگ بندی کے ردعمل میں کیا، امید ہے جنگ بندی مزید آگے بڑھے گی، افغان حکومت اب تک 4600 طالبان کے قیدی رہا کرچکی ہے۔

عید الاضحیٰ، افغان حکومت اور طالبان میں 3 دن جنگ بندی، امریکا کا خیر مقدم

طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی کی فہرست کا فیصلہ لویا جرگہ کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان حکومت اور طالبان عیدالاضحیٰ کے دوران 3 دن کی جنگ بندی پر رضامند ہوئے، امریکا نے سیز فائر کا خیر مقدم کیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی تھی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک کے کسی بھی علاقے میں طالبان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -