تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمرداؤدزئی پاکستان پہنچ گئے، سفارتی ذرائع

اسلام آباد : افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمرداؤدزئی پاکستان پہنچ گئے ، داؤد زئی افغان امن اوردیگراہم امورپرمذاکرات کریں گے جبکہ وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمرداؤد زئی پاکستان پہنچ گئے ، عمر داؤد زئی 11جنوری تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران عمر داؤد زئی کی دفترخارجہ میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی ، اب سے کچھ دیر بعد عمرداؤد زئی کی دفترخارجہ آمد متوقع ہے ، جہاں ان کی وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کرائی جائے گی، جس میں افغان مفاہمتی عمل اور دیگر اہم امور  پر  مذاکرات ہوں گے۔

افغان صدر کے خصوصی نمائندے اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاکستان کے سول اور فوجی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عمر داؤد زئی حال ہی میں افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق بھی گفتگو کریں گے، جس میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کیا تھا، خط میں امریکی صدر نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ تھی۔

بعد ازاں امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان کا دورہ کیا تھا ، امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور طالبان سے مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا جبکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

Comments

- Advertisement -