جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

افغان مہاجرین کے قیام میں 31دسمبر تک توسیع، نوٹی فکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وفاقی حکومت نے پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،اس کارڈ کے حامل مہاجرین 31 دسمبر تک پاکستان میں قیام کرسکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ شہزاد محمود کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا تھا اس کا وفاقی حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، یہ نوٹی فکیشن وفاقی وزارت سیفران کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کی کاپی اے آر وائی کو مل گئی ہے۔


Pakistan issues deadline to Afghan migrants by arynews
نوٹی فکیشن کے مطابق ایسے افغان مہاجرین جن کے پاس پی او آر کارڈ ہے وہ 31 دسمبر 2017ء تک پاکستان میں قیام کرسکتے ہیں، نوٹی فکیشن کی کاپی تمام انتظامیہ اداروں کو ارسال کردی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا افغان مہاجرین ملک میں 31دسمبر تک قیام کرسکتے ہیں جس پر اب عمل درآمد کردیا گیا ہے۔

سانحہ چیئرنگ کراس لاہور، چار سدہ حملے اور سانحہ سیہون میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے اور افغانستان سے خودکش حملہ آور بھیجے جانے کے انکشافات کے بعد افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے سے متعلق ملک بھر میں مطالبے بڑھ رہے ہیں، چند روز قبل سندھ میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے بھر سے افغان باشندوں کو نکالنے اور اس کےلیے وفاق سے بات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اسی سے متعلق: افغان باشندوں‌ کو سندھ سے نکالا جائے، زرداری، وزیراعلیٰ کو ہدایت

اپنے پارٹی قائد کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں موجود افغان باشندوں کو جلد واپس بھیج دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں: افغانیوں کو بہت جلد واپس بھیج دیا جائے گا، مراد علی شاہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں