تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

افغانستان سے داعش کے 700 دہشت گرد گرفتار

کابل : سیکیورٹی فورسز نے افغانستان میں کارروائی کرتے ہوئے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک سینکڑوں شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکومت نے بتایا ہے کہ اس نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران ملک کے مشرقی علاقوں میں داعش کے 700 شدت پسندوں اور ان کے اہل خانہ کو حراست میں لیا گیاہے، گرفتار کیے گئے زیادہ تر

افراد کا تعلق پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے ہے۔

گزشتہ روز افغان سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں کم از کم 75 خواتین اور 159 بچے شامل ہیںجس میں زیادہ تعداد غیر ملکیوں کی ہے۔

سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے ہے۔

افغان عہدیدار نے مزید بتایا کہ گرفتارعسکریت پسندوں میں 277 غیر ملکی ہیں۔

ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں افغانستان کے لیے امریکا کے امن مندوب زلمے خلیل زاد نے رواں ماہ کے شروع میں لکھا تھا کہ مشرقی افغانستان میں داعش کو امریکی، افغان فورسز اور طالبان نے کارروائیوں میں کمزور کردیا ہے۔

Comments