تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان میں پناہ لینے والے 46 فوجی افغان حکام کےحوالے

راولپنڈی : گزشتہ روز پاکستان میں پناہ لینے والے 46افغان فوجیوں کو واپس افغانستان حکومت کے حوالے کردیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمارا بہترین خیال رکھا کبھی نہیں بھول سکتے۔

تفصیلات کے مطابق 5افسران سمیت46افغان فوجی نواں پاس کے مقام پر افغان حکام کے حوالے کردیے گئے، افغان فوجیوں کو12بج کر35منٹ پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان فوج، بارڈرپولیس نے چترال ارندو سیکٹر پر پناہ کیلئے درخواست کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان داخل ہونے دیا گیا تھا، تمام فوجیوں کو ہتھیاروں اور آلات سمیت افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر افغان فوج کے کمانڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمارا ہر طرح سے خیال رکھا، پاکستان حکومت اور پاک فوج کے شکر گزار ہیں، پاک فوج نے ہماری مہمان نوازی کی جسے ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔

مزید پڑھیں : پاک فوج نے افغان آرمی کے کمانڈر سمیت 46اہلکاروں کو پناہ ‌دے دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز چترال کے ارندو سیکٹر کے پاس پاک افغان بارڈر پر تعینات افغان فوجی کمانڈر نے پناہ کیلئے پاک فوج کے ساتھ رابطہ کیا تھا جس میں افغان فوج اور بارڈر پولیس کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس اہلکاروں کیلئے پناہ اور محفوظ راستے کی درخواست کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -