تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

طالبان کی افغان صوبے ’پنج شیر‘ پر چڑھائی

کابل: افغان طالبان نے افغانستان میں مخالف گروپوں کے زیر کنٹرول آخری صوبے پنج شیر پر قبضے کے لیے پیش قدمی شروع کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وادی پنج شیر سے پہلے اندراب میں افغان مزاحمتی محاذ، شمالی اتحاد اور دیگر طالبان مخالف قوتوں کے حملے میں تین 300 طالبان ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طالبان علاقے میں پھیل گئے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنج شیر قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کے کنٹرول میں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان اور احمد مسعود میں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد طالبان نے علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

احمد مسعود نے طالبان کے حملے پر مزاحمت کا اعلان کیا تھا، احمد مسعود کو سابق افغان فوج کے دستوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

خیال رہے کہ طالبان نے اتوار 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے۔

طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے اور عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرے۔

طالبان کے پہلے دور اقتدار میں بھی پنجشیر کا علاقہ طالبان مخالف شمالی اتحاد کا اہم گڑھ تھا اور ایک بار پھر یہ مزاحمت کی آخری سب سے بڑی امید بنتا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -