تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افغان طالبان نے مزید سرکاری قیدیوں‌ کو رہا کردیا

کابل: افغان طالبان نے بین الافغان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھنے کے لیے سرکاری قیدیوں کو رہا کردیا۔

افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ افغان فوج اور پولیس سے تعلق رکھنے والے مزید 37 قیدی اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ تخار سے 20 اور قندوز سے 17 قیدیوں کو رہا کر کے انہیں گھر جانے کے لیے سفری اخراجات بھی دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغان طالبان نے عید الاضحیٰ کے بعد ہونے والے بین الافغان مذاکرات میں شرکت کی مشروط آمادگی ظاہر کی تھی۔

مزید پڑھیں: افغان مذاکراتی عمل، امریکی نمائندہ پانچ ممالک کے خصوصی دورے پر روانہ

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اگر افغان حکومت ہماری فراہم کردہ فہرست میں موجود تمام قیدیوں کو رہا کرے تو جواب میں طالبان کی قید میں موجود لوگوں کو رہا کردیا جائے گا، اس معاملے میں اگر عید الاضحیٰ تک پیشرفت ہوگئی تو مذاکرات میں شامل ہوں گے۔

اس سے قبل افغان حکومت نے اپنے ایک بیان میں طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ مذاکرات کے معاملے میں اب طالبان قیادت سنجیدگی اور جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بین الافغان مذاکرات، طالبان نے شرکت کرنے کے لیے شرط رکھ دی

’حکومت نے اب تک چار ہزار سے زائد طالبان قیدیوں کو رہا کیا جبکہ فہرست میں موجود 600 قیدیوں کو جنگی جرائم میں ملوث اور سنگین مقدمات میں نامزد ہونے کی وجہ سے رہائی نہیں دی گئی‘۔

Comments

- Advertisement -