جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

’پاکستان نے بگرام میں ہدف حاصل کرلیا، کالعدم ٹی ٹی پی قیادت حوالے کی جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بگرام میں ہدف حاصل کرلیا، کالعدم ٹی ٹی پی قیادت کو حوالے کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، پاکستان میں موجود غیرقانونی افغانیوں کو اپنے ملک جانا ہوگا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان رجیم بھارت ودیگر سے پیسے لے کر پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں، افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کو تحفظ دے رہی ہیں، پاکستان افغان عوام یا افغانستان کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے۔

پاکستان نے افغانستان میں جتنی کارروائیاں کیں وہ صرف ٹی ٹی پی کے خلاف ہیں، ہم نے ابھی تک افغان فورسز اور افغان عوام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، کسی بھی شہری علاقوں اور سویلین کو ٹارگٹ نہیں کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، افغان طالبان نے دہشت گردوں کو تحفظ دینے کے لیے مختلف مقامات پر حملے کیے، ہمارا ہدف افغانستان پر قبضہ نہیں بلکہ دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے جس کو سراہتے ہیں، افغانستان پر ایک جتھہ مسلط ہے جو دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں