افغان طالبان حکومت نے ایک بار پھر جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
وزارت اطلاعات پاکستان نے افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا، جھوٹ کا طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبان کی نام نہاد وزارت دفاع نے وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ایکس اکاؤنٹ نے جنوبی وزیرستان حملے کی جعلی پرانی ویڈیو شیئر کی، جو کردستان عراق کی نکلی، اسے پاکستان سے غلط منسوب کیا گیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک پروپیگنڈا اکاؤنٹ نے یہی ویڈیو پہلے بھی پھیلائی تھی، بعد ازاں صارفین کی نشاندہی پر طالبان کے اکاؤنٹ نے پوسٹ خاموشی سے حذف کردی۔
غیر ملکی ویڈیو پاک افغان سرحدی صورتحال سے جوڑ کر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا گیا، دشمن پروپیگنڈا نیٹ ورکس کے باہمی رابطوں کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا، جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب اور حقیقت ایک بار پھر سامنے آگئی۔
اس حوالے سے ترجمان وزارت اطلاعات نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے اوپر فضاؤں میں ایک ڈرون کل تباہ کر دیا گیا تھا۔
ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوجی تنصیب یا انفرااسٹرکچر کونقصان نہیں پہنچا، طالبان پہلے بھی پروپیگنڈا اور من گھڑت دعوے پھیلاتے رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی پاک فضائیہ کے طیارے گرانے، پائلٹس کی گرفتاری کا بھی جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا، جو ازخود ثابت ہوگیا ایسے دعوؤں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
آپریشن غضب للحق : افغان طالبان کیخلاف تازہ کارروائی میں کتنے کارندے ہلاک اور زخمی ہوئے؟
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


