تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’افغان جنگ تباہ کن اور خوفناک ہوگئی لیکن اس کا کوئی فوجی حل موجود نہیں‘

کابل : اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے افغان جنگ کو تباہ کن اور خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کی کارروائی کے نتیجے میں ایک ماہ کے دوران 1 ہزار شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خانہ جنگی کا شکار ملک افغانستان امریکی و اتحادی افواج کے افغانستان سے نکلنے بعد مزید مشکلات میں گھرا ہوا نظر آرہا ہے کیوں کہ امریکی افواج کا انخلا شروع ہوتے ہی افغان طالبان نے متعدد علاقوں پر اپنا قبضہ قائم کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالبان نے کابل افغان حکومت کے ترجمان کو قتل کردیا جب کہ صوبائی دارالحکومت زرانج پر بھی قبضہ قائم کرلیا۔

اقوام متحدہ نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ طالبان نے مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک ایسا کچھ نہیں، ایک پارٹی جو مسئلے کا سیاسی حل چاہتی ہے وہ اتنے زیادہ شہریوں کی ہلاکت کا خطرہ کیوں لے گی۔

نمائندہ خصوصی ڈیبورا لیونز مزید کہا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان گذشتہ برس مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا تھا لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان صورت حال کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے، لیکن موجودہ صورت حال میں حقیقت یہ ہے کہ یہ مکمل جنگ اور خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -