تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خواتین کرکٹ ٹیم؛ طالبان حکومت کا غیرمعمولی فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور دیگر ممالک کی دباؤ پر طالبان حکومت نے خواتین کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنےکی ‏اجازت دے دی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے نئےچیئرمین میروائز اشرف نے خواتین کرکٹرزکو گرین سگنل ‏دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان بورڈ خواتین کھلاڑیوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ‏کوشاں ہے۔

آئی سی سی قواعد کے مطابق مکمل رکن کے لیے خواتین کی ٹیم بنانا لازمی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کو افغان ویمن کرکٹ ٹیم کی حمایت سے مشروط ‏کیا ‏تھا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہ لینے کے ‏‏بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وویمن کرکٹ کی دنیا بھر میں کامیابی کرکٹ آسٹریلیا کے لیے اہمیت کی ‏حامل ‏ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ اگر میڈیا رپورٹس ثابت ہو گئیں کہ ویمن کرکٹ کو افغانستان میں سپورٹ نہیں کیا ‏‏جائے گا تو افغانستان کی میزبانی نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -