اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

ڈبلیو ایچ او کی اپیل پر پاکستان کا انسداد پولیو کے لیے افغانستان سے تعاون کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 مارچ 2026): ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی اپیل پر پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے افغانستان سے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے ایک بار پھر ایک ہی وقت پر پولیو مہم منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو آئندہ ماہ منعقد ہوگی، عالمی ادارہ صحت نے دونوں ممالک سے اس کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بہ یک وقت پولیو مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں تک رسائی پانا ہے، چناں چہ اگلے ماہ انسداد پولیو مہم پاکستان اور افغانستان بھر میں چلائی جائے گی، پاکستان میں 169 جب کہ افغانستان کے 382 اضلاع میں یہ مہم چلے گی۔

پاکستان میں 4 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی، پاک افغان سرحد پر فکسڈ، موبائل پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی اور کراسنگ پوائنٹس پر تمام بچوں کی ویکسینیشن ہوگی، مہم میں 6 سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔

پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع

ذرائع کے مطابق ماضی میں پاک افغان بہ یک وقت پولیو مہم منعقد ہوتی رہی ہیں، 2025 کے دوران پاکستان میں 31 اور افغانستان 9 پولیو کیس رپورٹ ہوئے تھے، اس خطے میں پاکستان اور افغانستان پولیو سے متاثرہ بقیہ 2 ممالک ہیں، دونوں پر پولیو کے باعث عالمی سفری پابندیاں بھی عائد ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو سے متعلق ایک بلاک قرار دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں