تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

افغانستان میں‌ فوجی چیک پوسٹ‌ پر حملہ، 20 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے نمروز میں مسلح افراد نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق نمروز میں قائم فوجی چیک پوسٹ پر درجن بھر موٹرسائیکل سواروں نے دھاوا بولا اور فائرنگ کی جس میں بیس اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

افغان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کر کے جنگجوؤں کو بھی ہلاک کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگجوؤں 6 اہلکاروں کو اغوا اور فوجی اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ مغوی فوجیوں کی بازیابی کے لیے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل افغانستان کے صوبے تخار میں ایئرفورس نے بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں مدرسہ مکمل طور پر تباہ ہوا اور قاری و بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ افغان میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے وقت بچے مدرسے میں قرآن مجید کی تلاوت کررہے تھے۔

افغان حکومت نے چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا جبکہ افغان طالبان نے اس حملے کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ سیاسی مبصرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ مسلح افراد نے مدرسے کے تباہ ہونے کا ردعمل چیک پوسٹ پر حملہ کر کے دیا۔

Comments

- Advertisement -