ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی 130 رنز سے زیر کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی جانب سے دیے جانے والے 191 رنز کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 10.2 اوورز میں 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اسکاٹ لینڈ کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، جارج منسے 25، کائل کیٹزر 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس گریوس 12 رنز بناسکے۔
مجیب الرحمان نے تباہ کن بولنگ کرکے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، راشد خان نے بھی چار وکٹیں حاصل کیں۔
Mujeeb Ur Rahman, you beauty 👌 #T20WorldCup #AFGvSCO pic.twitter.com/sUSo7dbrY2
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 25, 2021
اس سے قبل افغانستان نے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے، نجیب اللہ 59، رحمان اللہ 46 اور زازئی 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔