تازہ ترین

افغان ٹیم کا ‘جادو’ چل گیا

کمبیرلی: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا۔

افغان ٹیم نے جنوبی افریقا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کمبیرلی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اسپنر شفیق اللہ غفاری کی گھومتی گیندوں نے بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا، انہوں نے صرف 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کے 8 پلیئرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، کپتان پرسنز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے جب کہ کوٹیزی نے 38بیافورٹ نے 25 رنز کی باری کھیلی۔

افغان ٹیم نے 130 رنز کا معمولی ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کر لی، ابراہم زردان اور عمران نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اسپنر شفیق اللہ غفاری کو شاندار بولنگ پر میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار کو آئرلینڈ سے کھیلے گا۔

Comments

- Advertisement -